ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”شہریت ترمیمی قانون کو لاگو کرنا ہی ہوگا“ راجستھان اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کے بیان پر کانگریس میں کھلبلی

”شہریت ترمیمی قانون کو لاگو کرنا ہی ہوگا“ راجستھان اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کے بیان پر کانگریس میں کھلبلی

Mon, 10 Feb 2020 12:01:15    S.O. News Service

جے پور،10/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کانگریس کے سینئر لیڈر اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے بیان سے کانگریس صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کی حمایت کرنے پر اب بی جے پی کے لیڈر بھی سی پی جوشی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ راجستھان بی جے پی صدر ستیش پونیا نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ششی تھرور اور کپل سبل جیسے لیڈر سی اے اے کی حمایت کر چکے ہیں۔ستیش پونیا نے کہاکہ میں سی پی جوشی جی کا خیر مقدم کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے سی اے اے کی حمایت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے پہلے بھی کئی کانگریس لیڈر جیسے ششی تھرور، جے رام رمیش، سلمان خورشید اور کپل سبل بھی کہہ چکے ہیں کہ شہریت ترمیم قانون کو نافذ کرنا ہوگا۔دراصل، سی پی جوشی نے جمعہ کو ادے پور میں ہوئے ایک پروگرام میں کہا تھاکہ مرکز کی طرف سے بنائے گئے شہریت ترمیم قانون یعنی سی اے اے کو ہر ریاست کو لاگو کرنا ہی ہوگا۔سی پی جوشی نے آگے کہا تھا کہ شہریت قانون ریاست کا نہیں بلکہ مرکز کا موضوع ہے۔ایسے میں مرکز کی طرف سے برقرار قانون کو ریاستوں میں لاگو کرنا ہی ہوگا۔بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ پہلے ہی سی اے اے اور این آرسی کو ریاست میں لاگو نہ کرنے کی بات کہہ چکے ہیں۔ریاستی حکومت نے اس کے خلاف اسمبلی میں قرارداد بھی پاس کی ہے۔


Share: